۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا علی فرشتہ

حوزہ/ سرپرست مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن: شیعہ مسلمان کبھی کہیں دہشت گردی کے گناہ میں ملوث نہیں ہوئے ہیں ۔ بلکہ ہر جگہ ان کو دہشت گردی کا شکار بنایا جارہا ہے ۔ شیعہ قوم کی تاریخ گواہ ہے کہ یہ ہمیشہ امن پسند اور مظلوم رہے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام مولانا علی حیدر فرشتہ سرپرست مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن نے کہا کہ شیعہ مسلمان کبھی کہیں دہشت گردی کے گناہ میں ملوث نہیں ہوئے ہیں ۔ بلکہ ہر جگہ ان کو دہشت گردی کا شکار بنایا جارہا ہے ۔ شیعہ قوم کی تاریخ گواہ ہے کہ یہ ہمیشہ امن پسند اور مظلوم رہے ہیں ۔

حال ہی میں زی اسٹوڈیو کی فلم دی کشمیر فائلز میں شیعوں کے عظیم مذہبی رہنما عالمی اسلامی انقلاب کے رہبر کبیر، اسلامی جمہوری ایران کے بانی حضرت روح اللہ الموسوی الخمینیؒ کی تصویر پُر نور کو دہشت گردوں کی بھیڑ میں جس انداز سے استعمال کیا گیا ہے یہ بھی عالمی سازش کا حصہ ہے اور شیعوں کی کردار کشی اور دل آزادی ہے ۔

اسلام دشمن طاقتوں کی ذہنی دہشت گردی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ زی اسٹوڈیو کی یہ ذہنی دہشت گردی ناقابل برداشت ہے ۔ اس فلم کے ذریعہ نہ صرف شیعہ قوم کی دل آزادی ہوتی ہے بلکہ ہندوستان اور ایران کی پرانی دوستی کے مضبوط رشتہ میں بھی دراڑ پیداکرنے کی مذموم کوشش ہے ۔

ان مختصر الفاظ کے ساتھ ہم مذکورہ فلم کی سخت مذمت کرتے ہیں اور حکومت ہندوستان کے متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس فلم کے خلاف جلد از جلد کارروائی کی جائے اور شیعوں کے عظیم مذہبی رہنما کی تصویر کو دہشت گردوں کی بھیڑ سےہٹایاجائے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .